کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 287
کتا ب ا لد یا ت .... دیت کابیان ٭ دیت کے معنی ہیں خون بہا یا جرمانہ 937۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مومن اپنے دین کی طرف سے ہمیشہ کشادگی ہی میں رہتا ہے جب تک وہ خون ناحق نہیں کرتا‘‘ 938۔ حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے ہمارے خلاف ہتھیار اٹھا یا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘ ﴿وضاحت:اس سے مراد وہ شخص ہے جو مسلمانوں کو خوف زدہ کرنے کیلئے ان کے خلاف ہتھیار اٹھاتاہے اگرکوئی مسلمان کی حفاظت کیلئے ہتھیار اٹھاتاہے تو اسے اﷲتعالیٰ کے ہاں اجرو ثواب ملے گا(فتح الباری)﴾ 939۔ حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اﷲتعالیٰ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اﷲتعالیٰ کے رسول ہیں تو تین حالتوں کے علاوہ اس کا خون کرنا جائز نہیں ہے:1۔جان کے بدلے جانچشادی شدہ زانی 2۔دین اسلام کو چھوڑنے والا( مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہونے والا یعنی مرتد) ‘‘ ﴿وضاحت:مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہونے میں بغاوت کرنے والا،رہزن اور مسلمانوں سے لڑنے والا یعنی امام برحق کی مسلح مخالفت کرنے والا بھی شامل ہے﴾ 940۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اﷲتعالیٰ سب سے زیادہ ان تین آدمیوں سے بغض رکھتا ہے :1۔جو حرم (کعبہ) میں ظلم و زیادتی کرے2۔ جو اسلام میں جاہلیت کے طریقے نکا لی 3۔ اورجو خون ناحق بہانے کی فکر میں لگا رہے۔‘‘ ﴿وضاحت: یعنی اسلام میں رسوماتِ جاہلیت کی اشاعت کرنا مثلاًایک کے بجائے دوسرے کو پکڑنایا فال گوئی و بدشگونی پر عمل پیرا ہونا وغیرہ(فتح الباری)﴾ 941۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے: ’’اگرکوئی شخص بلااجازت