کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 275
نام ا ہل جہنم رکھیں گے۔‘‘﴿ وضاحت:ایک حدیث میں ہے کہ ان کی گردنوں پر’’اﷲتعا لیٰ کی طرف سے آزاد کردہ‘‘کے الفاظ لکھے ہوں گے۔ پھر وہ اﷲتعالیٰ سے دعا کریں گے تو یہ نام بھی ختم کردیا جائے گا (فتح الباری)﴾
908۔ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قیامت کے دن سب سے ہلکے عذاب والا وہ شخص ہوگا جس کے دونوں پاؤں کے نیچے دو انگارے رکھے جائیں گے جس کی و جہ سے اس کا دماغ اس طرح ابلے گا جس طرح ہنڈیا جوش ما رتی ہے۔‘‘ ﴿وضاحت:ایک حدیث میں ہے کہ دیکھنے و ا لا اس عذاب کو بہت بڑا خیال کرے گا حالانکہ اسے انتہائی ہلکا عذاب دیا جارہا ہو گا۔ ا عا ذ نا ا للہ منہ (فتح الباری)﴾
909۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’کوئی شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جب تک اسے جہنم میں اس کا ٹھکانا نہ دکھا دیا جا ئے گا کہ اگرنافرمانی کی ہوتی( تو اسے دوزخ میں جگہ ملتی)تاکہ وہ اور زیادہ شکر ادا کرے۔ اسی طرح کوئی شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا جب تک اسے جنت میں اس کا ٹھکانا نہیں دکھا دیا جا ئے گاکہ اگر وہ نیک عمل کرتا ہوتا (تو جنت میں جگہ ملتی)تاکہ اس کے رنج و حسرت میں اور اضافہ ہو۔‘‘
910۔ حضرت عبداﷲبن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ میرا حوض ایک ماہ کی مسافت کے برابر ہوگا(بہت لمبا ہوگا) اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اوراسکی خوشبو مشک سے زیادہ ہوگی۔اس پر آسمانی ستاروں کی طرح آبخورے(جام) رکھے ہوئے ہوں گے۔جس نے ایک دفعہ اس میں سے پانی پی لیا تو وہ پھر کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔‘‘ ﴿وضاحت:ایک حدیث میں ہے کہ حوض کو ثر کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا، مکھن سے زیادہ نرم اور برف سے زیادہ ٹھنڈا ہوگا ﴾
911۔ حضرت عبداﷲبن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: ’’(قیامت کے دن) تمہارے سامنے میراحوض ہوگا وہ اتنا بڑا ہے کہ جس قدر جرباء سے ازرح کا درمیانی علاقہ ہے۔‘‘
﴿وضاحت: جرباء اور ازرح دو بستیوں کے نام ہیں ﴾