کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 273
امید رکھے ہوئے اپنے انجام سے ڈرتا ہوگا۔دوسرا گروہ ایک اونٹ پر دو دو، تین تین، چارچار بلکہ دس دس آدمی بیٹھ کر نکلیں گے اور تیسرے گروہ کو آگ لے کر چلے گی۔جہاں پر یہ لوگ دوپہر کے وقت آرام کے لئے ٹھہریں گے وہا ں وہ آگ بھی ٹھہر جائے گی اور جہاں رات کو ٹھہر جائیں گے یہ آگ بھی ٹھہرجائے گی۔جہاں وہ صبح کو ٹھہریں گے وہاں وہ آگ بھی ان کے ساتھ ٹھہرے گی اور جہاں وہ شام کریں گے وہاں وہ آگ بھی شام کرے گی۔‘‘
﴿وضاحت:حشر کی تین منازل ہیں :1۔ مشرق کی طرف سے آگ برآمد ہوگی جو لوگوں کو مغرب کی طرف ہانک کر لائے گی،2۔ جب لوگ قبروں سے میدان محشر میں اکھٹے ہوں گے،3۔جب فیصلہ کے بعد جنت یا جہنم کی طرف انہیں روانہ کیا جائے گا (فتح الباری)﴾
901۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’تم قیامت کے دن ننگے پاؤں ننگے بدن اور بغیر ختنہ اٹھائے جاؤ گے۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا ’’ یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم مرد اور عورتیں سب ایک دوسرے کے ستر کو دیکھیں گے؟ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’وہ وقت تو موت سے بھی زیادہ سخت اور خطرناک ہوگا کہ وہ ایسا ارادہ بھی نہ کر سکیں گے۔‘‘ ﴿وضاحت: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی طبعی شرم و حیا کا اظہار کیا تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس دن ہر انسان کو اپنی پڑی ہو گی۔ آدمی عورتوں کی طرف اور عورتیں مردوں کی طرف نہیں دیکھیں گی(فتح الباری)﴾
902۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قیامت کے دن لوگوں کو اتنا پسینہ آئے گا کہ زمین میں ستر گز تک پھیل جائے گاپسینہ ان کے منہ بلکہ کانوں تک پہنچ جائے گا۔‘‘﴿وضاحت:ایک حدیث میں ہے کہ کافر قیامت کی شدت کی و جہ سے اپنے پسینے میں ڈوب رہے ہوں گے البتہ اہل ایمان مسندوں پر ہوں گے اور ان پر بادلوں کا سایہ ہوگا (فتح الباری)﴾
903۔ حضرت عبداﷲ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قیامت کے دن سب سے پہلے لوگوں میں خون (قتل) کا فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘﴿وضاحت:ایک حدیث میں ہے کہ سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا۔مطلب یہ ہے کہ حقوق اﷲ میں سب سے پہلے نماز کااور حقوق العباد میں