کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 266
آپہنچتا ہے یعنی موت آجاتی ہے۔ ﴿وضاحت:رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مجھے خواہشات کی پیروی اور لمبی تمناؤں کا زیادہ خطرہ ہے کیو نکہ خواہش کی پیروی انسان کو حق سے روک دیتی ہے اور لمبی تمنائیں آخرت سے غافل کردیتی ہیں ‘‘ ( فتح الباری)﴾ 876۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اﷲتعالیٰ نے اس شخص کے تمام عذر) بہانے( ختم کردیئے جسے لمبی عمر دی حتیٰ کے وہ 60 برس کو پہنچ گیا۔‘‘ ﴿وضاحت:جب کافر چیخ چیخ کر جہنم سے نکلنے کا مطالبہ کریں گے تو اﷲتعالیٰ فرمائیں گے کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہ دی تھی جس میں اگرتم سبق لینا چاہتے تو لے سکتے تھے اور تمہارے پاس متنبہ کرنے والا بھی آچکا تھا مزیدتفصیل کیلئے پڑھیے تفسیرآیت:۔(35:37)﴾ 877۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بوڑھے آدمی کا دل دو چیزوں کے متعلق جوان رہتاہے دنیا کی محبت(دولت کی حرص) اور لمبی عمر کی خواہش میں۔‘‘ 878۔حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن جو شخص اس حالت میں حاضر ہو کہ دنیا میں اس نے خالص ا ﷲ کی رضا کے لئے لَآ اِ لٰہَ اِ لَّا ا للّٰہُ کہا ہو تو اﷲتعالیٰ اس پر جہنم کو حرام کر دیں گے۔‘‘ 879۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اﷲتعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ’’جس مومن بندے کی محبوب چیز ہم دنیا سے اٹھا لیں اور وہ اس پر صبر کرے تو اس کی جزا ہمارے ہاں سوائے جنت کے اور کچھ نہیں ہے۔‘‘ ﴿وضاحت:یعنی اس کا بیٹا،بھائی یا اور کوئی چیز جس سے وہ محبت کرتا ہے اگروہ صبر کا مظاہرہ کرے اور حرفِ شکایت زبان پر نہ لائے تو اسے اﷲتعالیٰ کے فضل و کرم سے جنت میں ٹھکانہ ملے گا ( فتح الباری)﴾ 880 حضرت مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’(قیامت کے نزدیک) نیک لوگ دنیا سے یکے بعد دیگرے اٹھا لئے جائینگے باقی جَو کے بھوسے اور کھجور کے کچرے کی طرح کچھ