کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 264
میں نے چھپ کر کیا اور جو کچھ سر عام کیا،آپ ہی آگے لے جانے والے ہیں اور آپ ہی پیچھے کرنے والے ہیں اور آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔‘‘ ﴿وضاحت: آ پ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا دورانِ نماز سلا م سے پہلے اور کبھی سلام کے بعد پڑھتے تھے) (فتح الباری) ﴾
869۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو کوئی اس دعا کو دن میں 100 بار پڑھے تو اسے10 غلاموں کی آزادی کا ثواب ملے گا اور اس کے لئے100نیکیاں لکھی جائیں گی،100 برائیاں ختم کردی جائیں گی اور وہ تمام دن شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا اور اس سے کوئی شخص بہتر نہ ہوگا مگر وہ جو اس سے بھی زیادہ پڑھے۔دعا یہ ہے :
لَآ اِ لٰہَ اِ لَّا ا للّٰہُ وَ حْدَ ہٗ لَا شَرِ یْکَ لَہٗ لَہُ ا لْمُلْکُ
وَ لَہُ ا لْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِ یْرٌ
’’اﷲتعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود حقیقی نہیں وہ اکیلے ہیں ان کا کوئی شریک نہیں انہیں کے لئے تعریف ہے وہی ہر چیز پر قادر ہیں۔‘‘ ﴿وضاحت:بخاری کی ایک دو سری حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے (مذکورہ بالادعا کو) 10 مرتبہ پڑھا وہ اس شخص کی طرح ہوگا جس نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے کوئی غلام آزاد کیا ہو۔‘‘ ایک اور روایت میں فجر کی نماز کے بعد کسی سے گفتگو کرنے سے پہلے پڑھنے کاذکر ہے۔ یہ کلمہ گنہگاروں کے لئے اکسیر اعظم ہے ﴾
870 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے: سُبْحَا نَ ا للّٰہِ وَ بِحَمْدِ ہٖ ’’میں اﷲ کی تعریف کے ساتھ ساتھ اس کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں۔‘‘ دن میں 100 مرتبہ پڑھا اس کے تمام (صغیرہ)گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اگر چہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔
871۔حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو اﷲتعالیٰ کا ذکر کرے اور جو نہ کرے ان کی مثال زندہ اور مردہ جیسی ہے۔‘‘