کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 261
حفاظت فرمانا جیسے آپ اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘
﴿وضاحت:ایک حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت دایاں ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ کر یہ دعا تین مرتبہ پڑھتے تھے: اَ للّھُمَّ قِنِیْ عَذَ ا بَکَ یَوْ مَ تَبْعَثُ عَبَا دَ کَ ’’اے اﷲکریم جس دن آپ اپنے بندوں کو زندہ کرکے اٹھائیں گے اس دن مجھے اپنے عذاب سے بچانا ‘‘﴾
861۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’کوئی تم میں سے یوں دعا نہ کرے یا اﷲ! اگر آ پ چاہیں تو مجھے بخش دیجئے۔ اگر چاہیں تو مجھ پر رحم فرمائیں بلکہ یقین کے ساتھ دعا کرے اس لئے کہ اس پر کسی کا دباؤ نہیں ہے۔‘‘
﴿وضاحت: دعا کرنے والا دعا کرتے وقت اپنے مالک کا دامن نہ چھوڑے نہایت عاجزی سے قبولیت کی امید رکھتے ہوئے دعا کرے مایوسی اپنے قریب نہ آنے دے ﴾
862۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ تم میں سے ہر ایک کی دعا قبول ہوتی ہے شرط یہ ہے کہ وہ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے۔یوں نہ کہے میں نے دعا کی تھی مگر قبول نہیں ہوئی۔‘‘۔۔۔۔ ﴿وضاحت: مسلمان کی دعا ضائع نہیں ہوتی اس کی قبولیت کی چند صورتیں ہیں : مطلوبہ چیزفوراً مل جاتی ہے یا اس کے عوض کسی برائی کو اس سے دور کر دیا جاتا ہے یا پھر آخرت کے لئے ذخیرہ بن جاتی ہے ( فتح الباری)﴾
863۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم مصیبت کے وقت یہ دعا کیا کرتے تھے:
لَآ اِ لٰہَ اِلَّا الْلّٰہُ ا لْعَظِیْمُ ا لْحَلِیْمُ لَآ اِ لٰہَ اِلَّاا للّٰہُ رَبُّ ا لْعَرْشِ ا لْعَظِیْمِ
لَآ اِلٰہَ اِلَّا الْلّٰہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبُّ الْاَرْضِ وَ رَ بُّ ا لْعَرْشِ ا لْکَرِیْمِ
’’اﷲتعالیٰ بڑی عظمت اور حلم والے کے علاوہ کوئی معبود حقیقی نہیں ہے ا ﷲتعالیٰ بڑے تخت کے مالک کے علاوہ کوئی معبود حقیقی نہیں ہے، اﷲتعالیٰ زمین و آسمان اور عرش کریم کے مالک کے علاوہ کوئی معبود حقیقی نہیں ہے ‘‘
864۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:’’اے اﷲ!جس مومن کو میں نے