کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 260
858۔حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو بستر پر لیٹتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے دائیں رخسار کے نیچے رکھ لیتے اور یہ دعا پڑھتے:۔
اَ للّٰھُمَّ بِاِ سْمِکَ اَ مُوْتُ وَاَ حْیَا ’’ اے اﷲ!آپ کے ہی نام سے میں سوتا اور بیدار ہوتا ہوں۔‘‘ اور جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعاپڑھتے :۔
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ ا لَّذِ یْ اَ حْیَا نَا بَعْدَ مَا اَمَا تَنَا وَ اِلَیْہِ ا لنُّشُوْ رِ
’’ اس اﷲتعالیٰ کا شکر ہے جس نے ہمیں موت کے بعد زندہ کیا(سونے کے بعد بیدار کیا) اور اسی کی طرف جانا ہے ‘‘
﴿وضاحت:اس حدیث میں نیند کوموت کہا گیا ہے کیو نکہ ظاہری طور پر روح کا بدن
سے تعلق منقطع ہو جاتا ہے۔ اسی و جہ سے نیند کو موت کی بہن کہا جاتا ہے ( فتح الباری)﴾
859۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہمارا رب تبارک و تعالیٰ ہر رات دنیا کے آسمان کی طرف نزول فرماتا ہے اس وقت جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے توفرماتا ہے کون ہے جو مجھ سے دعا کرے کہ میں اس کی دعا قبول کروں، کون ہے جو مجھ سے مانگے میں اسے دوں کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں اس کی بخشش کروں۔‘‘
860۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر جائے تو کپڑے سے بستر جھاڑے کیو نکہ اسے کیا معلوم ہے کہ اس کے پیچھے اس میں کیا گھس گیا ہے اور یہ دعا پڑھے :
بِاِ سْمِکَ رَ بِّیْ وَ ضَعْتُ جَنبِی وَ بِکَ اَ رْ فَعُہٗ اِ نْ اَ مْسَکْتَ نَفْسِیْ فَا رْ حَمْھَا وَ اِ نْ اَرْ سَلْتَھَا فَا حْفَظْھَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَا دَ کَ ا لصَّا لِحِیْنَ
’’ میرے پروردگار! آپ کا مبارک نام لے کر اپنا پہلو بستر پر رکھتا ہوں اور آپ کے ہی مبارک نام سے اسے اٹھاؤں گا اگر آپ میری جان روک لیں تو اس پر رحم فرمانا اور اگر چھوڑ دیں تو اس کی