کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 258
میں سے کسی نے اس کام میں میری مدد نہ کی تھی۔
﴿وضاحت: ضرورت سے زائد تعمیرات کو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے نا پسند فرمایا ایک حدیث میں ہے کہ جب اﷲتعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر خواہی نہیں چاہتے تو وہ اپنا مال تعمیرات میں خرچ کرنا شروع کر دیتا ہے ( فتح الباری )﴾
کتا ب ا لد عوا ت .... دعاؤں کا بیان
854۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ ہر نبی کے لئے ایک دعا مستجاب ہو تی ہے جو وہ مانگتا ہے (اسے ملتا ہے) اور میں یہ چاہتا ہوں کہ اپنی دعا مستجاب کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لئے محفوظ رکھوں۔‘‘
﴿وضاحت:ایک حدیث میں ہے کہ میں نے جو دعا آخرت کے لئے محفوظ رکھی ہے اس سے وہ شخص ضرور مستفید ہو گا جس نے مرتے دم تک اﷲتعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ شرک کے علاوہ دیگر جرائم کا مرتکب بالا ٓخر جنت میں پہنچ جائے گا ( فتح الباری)﴾
855۔شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:سیدالاستغفار یہ دعا ہے:
اَ للّٰھُمَّ اَ نْتَ رَبِّیْ لَآ اِ لٰہَ اِلَّآ اَ نْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَ نَا عَبْدُکَ وَ اَنَا عَلٰی عَھْدِ کَ وَ وَعْدِکَ مَا ا سْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَ بُوئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَ بُو ئُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَا نَّہٗ لَایَغْفِرُا لذُّنُوْبَ اِلَّآ اَ نْتَ
ترجمہ:۔’’اے اﷲ!آپ میرے مالک ہیں آپ کے علاوہ کوئی معبود حقیقی نہیں آپ نے مجھے پیدا کیا ہے میں آپ کا بندہ ہوں اور اپنی ہمت کے مطابق آپ سے کئے ہوئے وعدے اور عہد پر قائم ہوں میں نے جو برے کام کئے ہیں ان سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں میں آپ کے احسان اور اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں میری خطائیں بخش دیجئے آپ کے علاوہ کوئی گناہ بخشنے والا نہیں۔‘‘.... آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ جس نے یہ دعا صدق دل سے دن کے وقت پڑھی وہ اسی دن