کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 254
معاون ثابت ہو تی ہے (فتح الباری)﴾
833۔حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پہلے انبیا کے کلامِ نبوت کی جو بات لوگوں نے پائی وہ یہ ہے کہ اگر تم بے حیا ہو جاؤ تو جو جی چاہے کرتے رہو‘‘
﴿وضاحت:حیا ا نسان کو گناہوں سے روکتی ہے﴾
834۔حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم بچوں سے بھی ہنسی مذاق کیا کرتے تھے یہاں تک کہ میرا ایک چھوٹا بھائی تھا اس سے فرمایا کرتے تھے ’’ اے ابو عمیر! تمہاری چڑیا نُغَیر(چڑیا کانام) توخیریت سے ہے۔‘‘
835۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ مومن ایک بِل سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔‘‘
(عن ا بی ہریرہ رضی اللہ عنہ)﴿وضاحت:مسلمانوں کا مذاق اڑانے والا ایک شاعر بدر کے موقع پر قید ہوا اور آئندہ مذاق نہ اڑانے کا عہد کرکے آزادی حاصل کی۔مکہ جاکر دوبارہ مسلمانوں کے خلاف شاعری شروع کردی۔احد کے موقع پر دوبارہ قیدی بنا اور اپنی تنگ دستی کا بہانا بنا کر دوبارہ آزادی چاہی تورسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے مندرجہ بالاالفاظ اس موقع پرارشاد فرمائے تھے (فتح الباری)﴾
836۔حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ بعض ا شعار تو حکمت سے لبریز ہوتے ہیں۔‘‘........ ﴿وضاحت:جو اشعار دین اسلام کے دفاع اور اس کی سر بلندی میں کہے جائیں وہ قابل تعریف ہیں اور اس کے برعکس اگر مبالغہ آمیزی اور جھوٹ پر مشتمل ہوں تو لائق مزمت ہیں ( فتح الباری)﴾
837۔حضرت عبداﷲبن عمر رضی اللہ عنہما نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اگر تم میں سے کسی کا پیٹ پیپ سے بھر جائے تو یہ بہتر ہے کہ اسے گندے اشعار سے بھرے۔‘‘
838۔حضرت عبداﷲبن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’قیامت کے دن غداروں کے لئے ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا اور کہا جائے گا فلاں بن فلاں کی غداری کا نشان ہے۔‘‘
839۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ حضرت ز ینب رضی اللہ عنہا کا نام پہلے برہ رکھا گیا تھا اس پر کہا گیا کہ