کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 17
نے لَآ إِ لٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہا اور اس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر بھلائی (ایمان) ہو تو وہ دوزخ سے ضرور نکلے گا اور جس نے لَآ إِ لٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہا اور اس کے دل میں ایک ذرہ برابر نیکی (ایمان) ہو تووہ بھی دوزخ سے (ضرور) نکلے گا۔ ‘‘ ﴿وضاحت:سورج کی شعاعوں میں سوئی کی نوک کے برابر بے شمار ذرات اڑتے نظر آتے ہیں۔ چار ذرے ایک رائی کے دانے کے برابر ہوتے ہیں۔ اور سو ذرات ایک جَو کے دانے کے برابر ہوتے ہیں ﴾ 20۔حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ان سے کہا’’اے امیر المومنین! آپ کی کتاب (قرآن) میں ایک ایسی آیت ہے جسے آپ پڑھتے رہتے ہیں اگر وہ آیت ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید کا دن ٹھہرا لیتے‘‘۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا وہ کونسی آیت ہے؟ یہودی بولا وہ یہ آیت ہے (ترجمہ) ’’آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر مکمل کر دی اور دین اسلام کو تمہارے لئے پسند کیا‘‘ (5:3)۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم اس دن اور اس مقام کو جانتے ہیں جس میں یہ آیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔ یہ آیت جمعہ کے دن اتری جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات میں تھے۔ ﴿وضاحت:ہر جمعہ مسلمانوں کے لیئے عید کا دن ہوتا ہے﴾ 21۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ ’’مسلمان کو گالی دینے سے آدمی فا سق ہو جاتا ہے اور مسلمان کا قتل کرنا کفر ہے۔‘‘ (عن عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) ﴿وضاحت: فاسق کے معنی بدکار اور حق سے ہٹ جانے کے ہیں ﴾ 22۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب کوئی اپنے گھر والوں پر ثواب کی نیت سے (اﷲ تعالیٰ کا حکم سمجھ کر) خرچ کرے تو اسے صدقے کا اجر ملے گا۔‘‘ (عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ) ﴿وضاحت: اس لئے خرچ کرتے وقت اس طرح نیت کرے: ’’یا اﷲ! میں جو خرچ کر رہا ہوں وہ