کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 16
دے۔(وہ یہ ہیں)جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو وہ خیانت کرے اور جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب عہد کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب جھگڑے تو بے ہودہ گفتگو کرے۔
(عن عبداﷲ بن عمرو رضی اللہ عنہما)
﴿وضاحت: منافق کے معنی دوہرا روّیہ رکھنے والا یعنی اوپر سے کچھ اور اندر سے کچھ اور﴾
16۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جو شخص شب قدر میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے عبادت کرتا ہے تو اس کے سابقہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ ‘‘ (عن عبداﷲ بن عمرو رضی اللہ عنہ )
17۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اﷲ تعالیٰ اس شخص کی ذمہ داری لیتا ہے جو اس کی راہ میں (جہاد کیلئے) نکلے۔ اسے گھر سے صرف اس بات نے نکالا کہ وہ مجھ (اﷲ) پر ایمان رکھتا ہے اور میرے رسولوں کی تصدیق کرتا ہے تو میں اسے اس ثواب یا مال غنیمت کے ساتھ واپس کروں گا جو اس نے جہاد میں پایا ہے یا اسے (شہید بنا کر) جنت میں داخل کروں گا۔ (رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) اگر میں اپنی امت پر د شوار نہ سمجھتا تو کبھی بھی چھوٹے سے چھوٹے لشکر کے پیچھے نہ بیٹھ رہتا اور میری یہ آرزو ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی راہ میں مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں پھر مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں پھر مارا جاؤں۔‘‘...... ﴿وضاحت:جہاد ایمان کا حصّہ ہے جو لوگ جہاد کو پسند نہیں کرتے یا اس کی مخالفت کرتے ہیں یقینا ان کے ایمان خطرہ میں ہیں ﴾
18۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھتا ہے تو اس کے سابقہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔‘‘ (عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ)
﴿ وضاحت:مشرک اور ریا کار شخص کی عبادت یا نیک عمل کا اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا اس لئے خالصتاً عبادت اﷲ تعالیٰ ہی کے لئے کریں ﴾
19۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جس نے لَآإِ لٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہا اور اس کے دل میں ایک جَو کے برابر نیکی یعنی ایمان ہوتو وہ دوزخ سے (ضرور) نکلے گا اور جس