کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 10
کذاب اس راوی کو کہتے ہیں جس سے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں جھوٹ بولنا ثابت ہو چکا ہو۔
اصطلاحاتِ کتب الاحادیث:
1۔ صحاح ستہ : حدیث کی چھ کتب بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ما جہ کو صحاح ستہ کہا جاتا ہے۔ 2۔ جامع : جس حدیث میں اسلام کے متعلق تمام مباحث، عقائد، احکام، تفسیر، فتن، آداب جنت، دوزخ کے حالات موجود ہوں، جامع کہلاتی ہے۔ مثلاً جامع ترمذی۔
3۔ سنن : جس کتاب میں صرف احکامات کے متعلق احادیث جمع کی گئی ہوں سنن کہلاتی ہیں مثلاً سنن ابی داؤد۔4۔ مسند : جس کتاب میں ترتیب وار ہر صحابی کی احادیث یک جا کر دی گئیں ہوں مسند کہلاتی ہے مثلاً مسند احمد۔ 5۔ مستخرج : جس کتاب میں ایک کتاب کی احادیث کسی دوسری سند سے روایت کی جائیں مستخرج کہلاتی ہیں مثلاً مستخرج الاسماعیلی علی البخاری۔
6۔ مستدرک : جس کتاب میں ایک محدث کی قائم کردہ شرائط کے مطابق وہ احادیث جمع کی جائیں جو اس محدث نے اپنی کتاب میں درج نہ کی ہوں مستدرک کہلاتی ہے مثلاً مستدرک حاکم۔
بخاری شریف میں ساری احادیث صحیح ہیں اور آج تک تمام محدثین کا اس پر اتفاق ہے