کتاب: اہل تصوف کی کارستانیاں - صفحہ 6
کے تمام گوشوں کا احاطہ کرنا مشکل ہے اس لئے میں نے یہ مختصر سا رسالہ تالیف کردیا تاکہ صوفیانہ افکار کے پردہ میں عالم اسلام کے لئے جو زبردست خطرات پوشیدہ ہیں ان کی تشریح کردی جائے۔ممکن ہے اس رسالہ سے امت اسلامیہ کے قائدین اور رہنماؤں کو اس پوشیدہ اور تباہ کن آفت پر تنبیہ حاصل ہو اور وہ امت اسلامیہ کے جسم سے اس کے استیصال پر کمر بستہ ہوجائیں۔پھر ان خطرات کو بیان کرلینے کے بعد میں نے اہل تصوف کے ساتھ بحث و گفتگو کا ایک مختصر سا نمونہ بھی پیش کیا ہے تاکہ طالب علموں کو ان کے ساتھ بحث و گفتگو کی تربیت حاصل ہوجائے،اور وہ یہ سیکھ لیں کہ اہل تصوف پر کس طرح حجت قائم کی جاسکتی ہے یا انہیں کس طرح صراط مستقیم کی طرف لایا جاسکتا ہے۔
اللہ سے میری دعا ہے کہ وہ اس رسالہ سے امت اسلام اور طالبین علوم شریعت کو نفع پہنچائے۔اور میں ابتدا میں بھی اور خاتمہ پر بھی اللہ کی حمد کرتا ہوں اور اس کے بندے اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہوں۔
کتبہ
عبدالرحمن عبدالخالق
کویت شنبہ ۱۴ /ذی القعدۃ ۱۴۰۴ھ
۱۱ /اگست ۱۹۸۴ء