کتاب: اہل تصوف کی کارستانیاں - صفحہ 42
بچے انہیں کے نقش قدم پر چلیں۔اور یہ ہے تصوف کا حقیقی چہرہ۔اور یہ ہیں اس کے رموز اور رجال کی صورتیں۔اور اگر ہم ان صورتوں کو گننا شروع کردیں تو اس مختصر رسالہ میں میانہ روی سے باہر نکل جائیں گے۔البتہ بحمد للہ،اللہ کی توفیق سے اس کو اپنی کتاب”الفکر الصوفی فی ضوء الکتاب والسنۃ‘‘میں پورے بسط سے لکھ دیا ہے۔لہٰذا اس کے لئے اسی کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اور توفیق اللہ ہی طرف سے ہے اور اسی پر بھروسہ ہے۔اور اسی سے یہ بات مطلوب ہے کہ وہ اسلامی معاشرہ کو اس خبیث سرطان سے پاک کردے جس نے مسلمانوں کے عقیدے،عمل اور سماج کو فاسد کررکھا ہے۔ اور اخیر میں اللہ عزیز و حمید کے راستے کے داعی و طاہر پر درود وسلام ہو۔