کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 77
تتبعوني افنادا، يضرب بعضكم رقاب بعض، وعقر دارالمومنين الشام۔(نسائي)
سلمہ بن نفیل کندی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس بابرکت میں بیٹھا تھا کہ ایک آدمی کہنے لگا: حضور لوگوں نے گھوڑے باندھ لئے ہیں اور ہتھیار رکھ دئیے ہیں، کہتے ہیں اب جہاد بس، جنگ ختم ہو چکی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرہ مبارک آگے کیا، فرمانے لگے: جھوٹ کہتے ہیں اب ہی تو جنگ ہے، میری امت میں تو ایک امت ہمیشہ حق پر قتال کرتی رہے گی، ان کے سامنے اللہ کچھ قوموں کے دل ہوا کر دے گا اور انہی سے ان کو رزق بھی فراہم کرے گا حتیٰ کہ قیامت آ جائے گی اور حتیٰ کہ اللہ کا وعدہ آ جائے گا، اور قیامت تک کے لئے اللہ نے گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر رکھ دی ہے۔ اللہ نے مجھ کو وحی کی ہے کہ میں کچھ دیر تک دارفانی سے رخصت ہو جاؤں گا اور تم میرے بعد گروہ در گروہ آؤ گے تو ایک دوسرے کی گردنیں اڑاؤ گے، اور مومنوں کا مرکز شام ہو گا۔‘‘
یہی احادیث صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کئی اور حضرات نے روایت کی ہیں جن میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ، زید بن ارقم رضی اللہ عنہ، ابو امامہ رضی اللہ عنہ اور مرہ بن کعب ابو مزی رضی اللہ عنہ شامل ہیں۔
احادیث لزوم ’’جماعت‘‘ و اتباع سنت:
1۔ عن ابن عباس رضي اللّٰه عنه عن النبي صلي اللّٰه عليه وسلم قال: ”من كره من اميره شيئا