کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 75
مار دی جائے گی۔ وہ یہ کہہ رہے تھے کہ عقبہ بن عامر بھی آ پہنچے، مسلمہ نے ان سے کہا: عقبہ سنو عبداللہ کیا کہہ رہے ہیں؟ عقبہ نے کہا: وہ زیادہ علم رکھتے ہیں، جہاں تک میری بات ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ: ’’میری امت سے ایک گروہ ہمیشہ اللہ کے دین پر(جم کے)لڑتا رہے گا، یہ لوگ دشمن پر بھاری رہیں گے، ان کے مخالفین ان کا کچھ بگاڑ نہ سکیں گے، یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی اور وہ اسی حالت میں ہوں گے۔‘‘ عبداللہ کہنے لگے: ہاں پھر اللہ تعالیٰ ایسی ہوا چلائے گا جو کستوری ایسی خوشبودار اور ریشم ایسی نرم ہو گی جو کہ کسی بھی ایسے شخص کو نہ چھوڑے گی جس کے دل میں ذرے برابر بھی ایمان ہو گا، پھر بدترین لوگ رہ جائیں گے، انہی پر قیامت آئے گی۔‘‘
11۔ عن سعد بن ابي وقاص رضي اللّٰه عنه قال: قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عله وسلم: ” لا يَزالُ أهْلُ الغَرْبِ ظاهِرِينَ على الحَقِّ، حتّى تَقُومَ السّاعَةُ“(مسلم، لالكائي)
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل مغرب(شام)ہمیشہ حق پر غالب رہیں گے یہاں تک کہ قیامت آ جائے گی۔‘‘
12۔ عن قرة المزني رضي اللّٰه عنه قال: قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم: ” إذا فسَدَ أهلُ الشامِ فلا خَيرَ فيكم، ولا يَزالُ أُناسٌ مِن أُمَّتي مَنصورينَ لا يُبالونَ مَن خذَلَهم حتى تَقومَ الساعةُ“(احمد، ترمذي، ابن