کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 70
وفي لفظ ” مَن يُرِدِ اللّٰهُ به خَيْرًا يُفَقِّهْهُ في الدِّينِ، وإنَّما أنا قاسِمٌ واللّٰهُ يُعْطِي، ولَنْ تَزالَ هذِه الأُمَّةُ قائِمَةً على أمْرِ اللّٰهِ، لا يَضُرُّهُمْ مَن خالَفَهُمْ، حتّى يَأْتِيَ أمْرُ اللّٰهِ“(بخاري) ایک اور حدیث کے الفاظ یہ ہیں: ’’اللہ جس کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے، میں تو باٹنے والا ہوں دینے والا اللہ ہے۔ اس امت کا دین استقامت(سیدھی راہ)پر رہے گا تاآنکہ قیامت آ جائے یا تاآنکہ اللہ کا حکم آ جائے۔‘‘ وفي لفظ(فقام مالك بن يخامر السكسكي فقال: يا امير المومنين، سمعت معاذ ابن جبل يقول: وهم اهل الشام۔ فقام معاوية ورفع صوته هذا مالك يزعم انه سمع معاذا يقول: وهم اهل الشام۔(مسند احمد، ابن ماجة، ابوداؤد، طيالسي، لالكائي) ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: ’’مالک ابن یخامر سکسکی کھڑے ہوئے اور کہا: امیر المومنین میں نے معاذ ابن جبل رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ وہ اہل شام ہیں، معاویہ رضی اللہ عنہ بلند آواز سے بولے: یہ مالک ہے اس کا خیال ہے کہ اس نے معاذ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا ہے کہ: وہ اہل شام ہیں۔‘‘ عن المغيره بن شعبة رضي اللّٰه عنه عن النبي صلي اللّٰه عليه وسلم قال: ” لا تَزالُ طائفةٌ من أُمَّتي ظاهِرِينَ، حتى يأتيَهم أمرُ اللّٰهِ وهم ظاهِرُونَ“(بخاري) مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری