کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 68
صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون لوگ ہوں گے؟ فرمایا: ’’جماعت۔‘‘ (سلسله صحيحه از الباني ج 3 ص 48 حديث نمبر 1492) عن انس بن مالك قال: قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم: ” إنَّ بَني إسرائيلَ، افترَقَتْ على إحدى وَسبعينَ فِرقةً، وإنَّ أُمَّتِي ستَفتَرِقُ على اثنتينِ وسَبعينَ فرقةً، كلُّها في النّارِ إلّا واحِدةً، وهيَ الجَماعَةُ“(ابن ماجة و احمد واللالكائي وغيرهم) انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا: ’’بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں مفترق ہوئے اور میری امت بہتر فرقوں میں بٹے گی سب کے سب دوزخ میں جائیں گے سوائے ایک کے جو ’’جماعت‘‘ ہو گی۔‘‘ (السنۃ لابن ابی عاصم کی تخریج میں شیخ البانی نے بوصیری رحمہ اللہ کے حوالے سے اسے صحیح کہا ہے) عن ابي امامة قال: ” افترقَت بنو إسرائيلَ على إِحدى وسبعينَ فِرقةً أو قالَ: اثنتَينِ وسبعينَ فرقةً وتَزيدُ هذِهِ الأُمَّةُ فرقةً واحدةً كلُّها فى النّارِ إلّا السَّوادَ الأعظَمَ فقال لهُ رجلٌ: يا أبا أُمامةَ مِن رأيِكَ أو سمعتَهُ مِن رسولِ اللّٰهِ قالَ: إنِّي إذًا لجِري بل سَمِعْتُهُ مِن رسولِ اللّٰهِ غيرَ مرَّةٍ ولا مرَّتينِ ولا ثلاثةٍ.“(ابن ابي عاصم واللالكائي والطبراني) ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: بنی اسرائیل اکہتر یا بہتر فرقوں میں متفرق ہوئے۔ اس امت میں اس سے بھی ایک فرقہ زیادہ ہو گا، سوائے