کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 52
﴿قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُم بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالًا﴿١٠٣﴾الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا﴿١٠٤﴾﴾(الکہف: 103-104)
’’کہو کیا ہم تمہیں ان لوگوں کے بارے میں بتائیں جو اعمال کر کے بھی سب سے زیادہ خسارے میں رہتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کی دنیوی زندگی کی جدوجہد راہ گم کردہ میں گزر جاتی ہے اور وہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ بہت اچھے کارنامے انجام دے رہے ہیں۔‘‘
ابن کثیر رحمہ اللہ کے بقول ’’-- اس آیت میں خوارج بھی شامل ہیں اور یہودونصاریٰ وغیرہ بھی، یہ خاص طور پر انہی کے بارے میں نازل نہیں ہوئی بلکہ ہر وہ شخص اس کی زد میں آتا ہے جو اللہ ہی کی عبادت اس طریقے سے کرتا ہے جو اسے تو پسند نہیں مگر وہ یہ سمجھ کے کئے جاتا ہے کہ وہ صحیح کر رہا ہے اور اس کے اعمال قبول ہو رہے ہیں جبکہ وہ باطل طریقے پر ہوتا ہے اور اس کے اعمال مردود(ناقابل قبول)ٹھہرتے ہیں۔‘‘(مختصر ابن کثیر: 2/438)
اللہ کے سچے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ ہی فرمایا تھا:
((لَتَتْبَعُنَّ سَنَنَ مَن كانَ قَبْلَكُمْ، شِبْرًا شِبْرًا وذِراعًا بذِراعٍ، حتّى لو دَخَلُوا جُحْرَ ضَبٍّ تَبِعْتُمُوهُمْ، قُلْنا: يا رَسولَ اللّٰهِ، اليَهُودُ والنَّصارى؟ قالَ: فَمَنْ))
’’تم اپنے سے پہلی امتوں کے طور و طریقے اپناؤ گے، قدم بقدم ہوبہو ان کے پیچھے چلو گے حتیٰ کہ اگر وہ کسی سانڈ کے بل میں بھی گھسے ہوں گے تو تم اس میں بھی ان کی پیروی کرو گے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! کیا یہودونصاریٰ کی پیروی؟ فرمایا: تو اور کس کی؟۔‘‘