کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 49
أُولَـٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾(آل عمران: 105)
’’ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقہ بندی اور اختلاف میں پڑ گئے جبکہ ان تک روشن دلیلیں پہنچ چکی تھیں، یہی لوگ عذاب عظیم کے مستوجب ہیں۔‘‘
﴿إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللّٰهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾(الانعام: 159)
’’بےشک جن لوگوں نے اپنے دین کو فرقوں میں بانٹ لیا اور ٹولوں میں منقسم ہو گئے تمہارا ان سے کوئی تعلق نہیں، ان کا معاملہ اللہ ہی کے سپرد ہے اور پھر وہی ان کو بتائے گا کہ یہ کیا کرتے رہے ہیں۔‘‘
ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:﴿لَا تَفَرَّقُوا﴾میں جماعت کا حکم اور تفرقہ کی ممانعت ہے۔ تفرقہ کی ممانعت اور اجتماع و اتحاد پر زور دینے کے سلسلے میں کئی احادیث بھی آئی ہیں۔۔۔ قرآن مجید کی آیت﴿يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ﴾’’جس دن کچھ چہرے سفید(روشن)اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے‘‘ کا مطلب ہے قیامت کا دن، جبکہ اہل سنت و الجماعت کے چہرے روشن ہوں گے اور اہل بدعت و اہل تفرقہ کے چہرے سیاہ ہوں گے۔(مختصر ابن کثیر: ج 1/305-307)
آیت﴿إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللّٰهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾(الانعام: 159)’’جن لوگوں نے اپنے دین کو فرقوں میں بانٹ دیا اور ٹولوں میں منقسم ہو گئے تمہارا ان سے کوئی تعلق نہیں، ان کا معاملہ اللہ ہی کے سپرد ہے پھر وہی ان کو بتائے گا کہ یہ کیا کرتے رہے ہیں‘‘ کی تفسیر کے