کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 363
اس دین سے منسوب گمراہ فرقے۔۔ جن میں رافضیت ہمیشہ خطرناک ترین رہی ہے۔۔ اور جن کی نشوونما جاہلیت کی عالمی قوتوں اور بلاکوں کے ہاتھوں انجام پاتی ہے تاکہ اہل سنت کی تباہی کے لئے ان کو استعمال کیا جائے۔۔ کیونکہ اسلام دشمن قوتوں کے لئے عالم اسلام میں اصل خطرہ اہل سنت ہی ہیں۔۔ یہ گمراہ فرقے اہل سنت کے ساتھ جو محاذ کھولتے ہیں اور جو معرکے شروع کرتے ہیں، ان میں نبرد آزمائی کے وقت بھی اہل سنت کے داعیوں کو یہ فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ ان کے قلعے اندر سے بھی اسی خطرے میں ہیں۔ اس بات کو نظر انداز کر دینا بھی خطرے سے خالی نہیں کہ اندرونی طور پر جو سیکولر عناصر مل کے دین کی عمارت