کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 307
تیسرا باب
آئندہ صفحات میں اس تحقیق کے نتائج کا عمومی جائزہ پیش کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ہم ان مراحل کی نشاندہی کرنے کی کوشش کریں گے جن سے اہل سنت و الجماعت کو مختلف حالات سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اہل اسلام کی موجودہ صورت حال کا واقعاتی تجزیہ بھی پیش کرنے کی کوشش کریں گے جو کہ انہی نتائج کی روشنی میں ہو گا۔
اس میں تین فصلیں ہوں گی:
فصل اول: نتائج کی تحقیق(جو کہ دوسرے باب کی نہایت مختصر تلخیص ہو گی)
فصل دوم: فرقہ ناجیہ کو پیش آنے والے مراحل اور حالات
فصل سوم: موجودہ صورت حال۔۔ ایک جائزہ