کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 274
فصل دہم
اہل بدعات کے ساتھ اہل سنت و الجماعت کا رویہ و سلوک
(1)اہل بدعات کے ساتھ رویہ و سلوک کی بابت اہل سنت کے ہاں میزان
اہل بدعات کی بابت، اہل سنت و الجماعت کا فرض اولین یہ ہے کہ ان کی گمراہی کو واضح کر کے بیان کیا جائے، امت کو ان سے خبردار کیا جائے، مذہب سنت کو غالب اور ظاہر کیا جائے، اور مسلمانوں کو اس کی تعلیم و تبلیغ کی جائے، پھر یہ ہے کہ بدعات کو مٹایا جائے اور ان کے حاملین کے بغی و عدوان سے بچا اور بچایا جائے، مگر یہ سب کچھ عدل و انصاف کے ترازو کے پابند رہتے ہوئے اور کتاب و سنت کی نصوص کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا جائے۔
٭ یہ حق کا بیان اپنی جگہ، مگر جو بھی میری مخالفت کرتا ہے اس کے لئے میں دل کشادہ اور فراخ رکھتا ہوں۔ اس لئے بےشک وہ میرے بارے میں تکفیر، تفسیق، افتراء یا عصبیت جاہلیت کے ذریعے اللہ کی حدود کو پھلانگتا رہے مگر میں اس کے بارے میں اللہ کی حدود سے تجاوز نہیں کرتا بلکہ میں کچھ کرنے اور کہنے سے پہلے اس کا وزن کرتا ہوں اور میزان عدل میں اسے پرکھنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ وہ میری بات کو اللہ کی نازل کردہ اور ہدایت دہندہ کتاب کی اقتداء میں ہو جیسے کہ اللہ عزوجل نے لوگوں کے نزاعات میں حکم و فیصلہ کا سزاوار بنایا ہے۔(ج 3 ص 245)
٭ جو چیز شاہد یا گواہ وغیرہ کی جرح کا باعث بنتی ہے اور اس کی عدالت اور دینداری کو