کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 27
پہلا باب
اس میں ہم نے حاملین اسلام کے جادہ حق پر سفر کا ایک عام تاریخی جائزہ لیا ہے، ساتھ ساتھ اس فطری الٰہی قانون کا ذکر کیا ہے جس کے تحت انسان صراط مستقیم سے دور ہو جاتے رہے ہیں۔ بحث کی تمہید کے طور پر اہم تعریفات بھی نقل کی ہیں۔ علاوہ ازیں فتنوں کی ابتداء اور اہل سنت و الجماعت کے نام کی تاریخی حیثیت پر بھی بحث کی ہے۔
اس باب میں تین فصلیں ہیں۔
فصل اول – تاریخ انحراف
فصل دوم – ضروری تعریفات
فصل سوم – اہل سنت و الجماعت کے نام کی ابتداء