کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 259
فصل نہم
خلاف سنت بدعات اور ان کے حاملین کے بارے میں اہل سنت کا موقف
اہل سنت و الجماعت کا مذہب ہے کہ مذہب سنت کی مخالفت بدعات پیچیدہ اور دقیق مسائل میں بھی واقع ہو سکتی ہے اور اصول عظیمہ میں بھی۔ بنا بریں اہل بدعات مذہب سنت سے قرب و بعد میں ایک سے نہیں بلکہ تفاوت رکھتے ہیں، کسی کی مخالفت ایسی ہوتی ہے کہ بحث، الفاظ و اسماء تک ہی ہوتی ہے جبکہ کسی کی، معانی و مطالب اور حقائق کی حد تک ہوتی ہے۔اس لئے اہل سنت کی نظر میں بدعات اور اس بناء پر اہل بدعات کی متعدد اقسام ہیں۔
(1) ایسی بدعات جن کے حاملین کی عدم تکفیر میں کوئی اختلاف نہیں مثلاً مرجئہ تفضیل، تفضیل کا عقیدہ رکھنے والے شیعہ
(2) ایسی بدعات جن کے حاملین کی تکفیر یا عدم تکفیر میں اختلاف ہے مثلاً خوارج اور رافضی شیعہ۔
(3) ایسی بدعات جن کے حاملین کی تکفیر میں کوئی اختلاف نہیں مثلاً جہمیہ محضہ
٭ عقائد اور کلام میں مختلف شخصیات سے منسوب جو طوائف ہیں ان میں ایسے بھی ہیں جو اصول عظیمہ میں سنت کے مخالف ہیں اور ایسے بھی ہیں جن سے مخالفت، دقیق امور میں ہوئی ہے۔(ج 3 ص 348)
(1) بدعات جن کے حاملین کی عدم تکفیر میں کوئی اختلاف نہیں
٭ جہاں تک مرجئہ کا تعلق ہے تو وہ ان کی مغلظ بدعت میں شامل نہیں بلکہ ان کے مذہب میں بعض فقہاء و زاہدین بھی داخل رہے ہیں جبکہ یہ حضرات اہل سنت ہی میں شمار ہوتے تھے، تاآنکہ ان کے مذہب میں مزید گمراہ سے گمراہ تک اقوال کا اضافہ ہوتا رہا۔ اب جب ارجاء