کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 25
ہماری تعلیقات اور امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی تحریروں میں امتیاز آسان رہے جبکہ امام صاحب کے منقولہ پیروں کے شروع اور آخر میں بریکٹ کی علامت موجود ہے۔ جہاں ان کی تحریروں میں سے کوئی بات اختصار کی خاطر حذف کی گئی ہے وہاں تین نقطے(…)بطور علامت حذف ڈال دئیے گئے ہیں۔ پوری بات نقل کرنے کے بعد فتاویٰ کی مذکورہ جلد اور صفحہ درج ہوتا ہے۔ تیسرے باب میں ہم نے اس بحث کے نتائج کا جائزہ لیا ہے جس میں زیادہ تر توجہ ان مراحل اور مدارج پر مرکوز کی ہے جن سے مختلف حالات میں اہل سنت و الجماعت کو واسطہ پڑ سکتا ہے۔ اس کے بعد موجودہ دور میں مسلمانوں کے حالات پر واقعاتی نظر ڈالی گئی ہے اور یہ سب کچھ گزشتہ بحث کے نظری نتائج کی روشنی میں کیا ہے۔ ’’اختتام‘‘ میں ہم نے اہل سنت و الجماعت کو درپیش اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے کہ جن حالات نے اہل سنت کو موجودہ دور میں گھیر رکھا ہے اس کے لئے اب کیا کام کرنا ہے؟ اس سلسلے میں ان سے کیا کچھ مطلوب ہے؟ کیسے کریں اور کہاں سے شروع کریں؟ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق، راستی اور راہ حق کی ہدایت فرمائے۔ اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ، اهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإذْنِكَ، إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ’’اے اللہ! زمین و آسمان کے خالق، غائب و حاضر کی خبر رکھنے والے! تو اپنے بندوں