کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 22
موضوع کی مختلف نظری اور عملی جوانب پر سیر حاصل بحث کرتا ہو، اس تحریکی زندگی میں تشنہ نگاہوں کی بھی تشفی کرتا ہو اور نازک سوالات کا بھی جواب دیتا ہو۔ اہل سنت کے عقائد کی کتابوں میں سے کسی کتاب پر تحقیق یا ائمہ سنت و حدیث میں سے کسی کی سوانح وغیرہ پر تو کتابیں کافی ملتی ہیں لیکن یہ صرف ایک پہلو ہوتا ہے۔ چنانچہ ہم نے متقدمین کی کتابوں میں سے اس کی تلاش شروع کی تو بھی جہاں تک ہماری معلومات اور تلاش کا تعلق ہے صرف اس موضوع کا احاطہ کرنے والی تصنیف تو نہ ملی، تاہم شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی تحریروں میں بہت سا مواد منتشر حالت میں ضرور مل گیا۔ چونکہ ان کی کتاب مجموعہ فتاویٰ ابن تیمیہ رحمہ اللہ ان کی دیگر سب کتابوں سے بڑھ کر تمام دینی و شرعی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے اور اس لحاظ سے بہت وسیع اور جامع بھی ہے، اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں یہ کتاب عام بھی بہت ہے، زبان اور اسلوب عام فہم ہونے کے علاوہ معلومات اور علمی گہرائی کا بے پناہ سمندر ہے جیسا کہ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا خاصہ ہے، اور اس لحاظ سے یہ ایک ضخیم انسائیکلوپیڈیا کا درجہ رکھتی ہے، تو اس بناء پر ہم نے اپنی اس تحقیق میں اس کتاب پر بہت زیادہ انحصار کیا ہے، اس کوشش کے ساتھ کہ اس سے وہ بنیادیں اور خطوط استخراج کریں جو ان بہت سے سوالات کے درست جواب دے سکیں۔ شاید اس طرح ہم اس سے زیادہ بہتر اور جامع تحقیق کے لئے راستہ کھول سکیں جو علمی وقت کے اعتبار سے اس سے بھی بہتر ہو یا مزید تفصیل طلب موضوعات پر جو اس سے متعلق ہوں، قلم اٹھایا جا سکے۔
شاید یہ سوال اٹھے کہ آخر شیخ الاسلام رحمہ اللہ ہی کی تحریریں کیوں؟ اس کے ایک پہلو کا جواب تو ہم ابھی دے چکے ہیں کہ ہمیں۔۔ اپنی معلومات اور تحقیق کی حد تک۔۔ شیخ