کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 206
شراب کی کچھ اقسام کو اور بعض نے فتنہ میں قتال کو جائز قرار دیا ہے۔
(2) جاہل قابل عذر
الف: جن لوگوں کا سہارا قرآن اور سنت پر کم ہوتا ہے
مخالفین سنت کچھ تو ایسے ہوتے ہیں، خاص طور پر متاخرین، جن کا قرآن اور سنت پر سہارا کم ہونے کے باعث اپنے بزرگوں اور شیوخ کی بناء پر بدعت اقوال پر سہارا ہوتا ہے، جبکہ ان کو ان اقوال اور ان کے نتائج و حالات کی حقیقت کا علم نہیں ہوتا۔ اگر ان کو یہ علم ہو جائے کہ یہ اقوال مذہب سنت کے خلاف ہیں تو وہ اس سے رجوع کر لیں اور اس کے قائل نہ رہیں۔
٭ سلف کا تعلق اور اعتصام سارے کا سارا قرآن اور ایمان سے تھا۔ پھر جب امت میں تفرقہ و اختلاف ٹولے اور فرقے بن گئے۔ ان لوگوں کی باطنی طور پر بنیاد قرآن اور ایمان کی بجائے اپنے شیوخ کے ایجاد کردہ اصول پر تھی۔ توحید، صفات، قدر اور ایمان بالرسول وغیرہ ایسے امور کی بابت انہی پر سہارا کرتے تھے، پھر جب ان کا گمان ہوتا کہ قرآن کی یہ بات ان اصول کے موافق ہے تو اس سے احتجاج و استدلال کرتے اور جو خلاف پڑتی اس کی تاویل کرتے۔ چنانچہ اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ جب وہ قرآن و حدیث سے استدلال کرتے ہیں تو ان کی پوری دلالت کا اہتمام نہیں کرتے، نہ ہی وہ اس موضوع و معنی کے باب میں تمام نصوص و آیات کا استقصا کرتے ہیں۔ کیونکہ اس مسئلے میں ان کا اعتماد کسی دوسری چیز پر ہوتا ہے، اور وہ آیات جو ان کے خلاف ہوتی ہیں ان کی اس طرح تاویل کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ جیسے بھی ہو رد کر دیا جائے، یہ مقصد چنداں نہیں ہوتا کہ رسول