کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 203
فصل ہفتم
مخالفین اہل سنت کا حکم
مخالفین(اہل)سنت میں سے بعض اجتہادی غلطی پر ہوتے ہیں، بعض ایسے ہوتے ہیں جو جاہل اور لاعلم ہونے کے باعث معذور ٹھہرتے ہیں، بعض ظالم اور متعدی ہوتے ہیں، بعض منافق زندیق ہوتے ہیں اور بعض مشرک اور گمراہ۔ لہٰذا ان سب کے بارے میں ہم الگ الگ گفتگو کریں گے۔
(1) مجتہد مخطی
بہت سے مخالفین(مذہب)سنت ایسے ہوتے ہیں جو کسی غلط اجتہاد کے باعث سنت کے برعکس ہوتے ہیں جبکہ حق کی طلب اور جستجو میں انہوں نے اپنے تئیں بھرپور کوشش کر لی ہوتی ہے، یا ایسا ہوتا ہے کہ ان کے علم شرعی میں نقص کے باعث ایسا ہو جب کہ ان کا اس میں بس نہ چلتا ہو، یا مثلاً تاویل وغیرہ کرتے ہوں خاص طور پر جبکہ دوسروں کے موقف میں انہیں شبہات وغیرہ نظر آتے ہوں لیکن وہ ان تمام امور میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کچھ مقدم نہیں ٹھہراتے اور نہ ہی عمداً اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرتے ہیں بلکہ ظاہراً اور باطناً اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ساتھ ایمان رکھتے ہیں۔
٭ فرقہ ناجیہ کے عقائد اسی فرقہ کے عقائد ہیں جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجات کی پیشین گوئی کی تھی جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث میں ملتا ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی ان میں سے بہتر دوزخ میں جائیں گے اور ایک جنت میں اور یہ وہ فرقہ ہو گا جو اس(راستے اور عقیدے)پر رہے گا جس پر آج میں