کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 192
منافقین ہیں اور پھر کچھ ایسے ہیں جو ان منافقین کی باتوں میں آ جاتے ہیں اور ان تمام اصناف کے لوگ بسا اوقات آخر الذکر کے لئے فتنہ بن جاتے ہیں۔
٭ کتاب اللہ کی تفصیل و تفسیر میں جو اختلاف ہوتا ہے بعض اوقات تو خیر معتبر علماء دین میں مسائل اجتہاد کے دائرے کے اندر ہوتا ہے مگر بسا اوقات ایسے لوگ اختلاف و نزاع کرتے ہیں جو دین سے کورے اور جاہل ہوتے ہیں، یا منافقین ہوتے ہیں یا پھر ایسے لوگ جو منافقین کی باتوں میں آ جاتے ہیں چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ بتایا ہے:﴿وَفِيكُمْ سَمَّاعُونَ لَهُمْ﴾کہ مسلمانوں کے مابین ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو منافقین کی باتوں میں آ کر ان کو قبول کر لیتے ہیں۔۔ اور جو بیشتر حق کا تیا پانچا ہوتا ہے تو وہ یا ان پڑھ جاہلوں کے ہاتھوں میں ہوتا ہے اور یا ان تحریف کرنے والے منافقین کے ہاتھوں۔۔ پھر یا تو دونوں(مذکورہ)گروہ ہی گمراہ ہو جاتے ہیں اور اول الذکر کی بات دوسروں کے لئے فتنہ بن جاتی ہے کیونکہ وہ جاہلوں کی باتوں کی بابت یہ اعتقاد رکھ لیتے ہیں کہ وہ علم دین میں حرف آخر ہے اور نتیجتاً دو متضاد انتہاؤں پر ہو لیتے ہیں، اور یا پھر وہ جاہل بعض گمراہیوں میں ان تحریف کرنے والے منافقین کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ امتوں اور ملتوں کی پٹڑی تبدیل ہونے اور اکھڑنے کے بھی اسباب ہیں۔ تاہم اس دین کی حفاظت کا اللہ نے وعدہ کر رکھا ہے۔(ج 25 ص 128-131)
(5) تعصب اور مخالف سے زیادتی
مفارقین سنت بغیر کسی علم اور انصاف کے، افراد کی خاطر تعصب میں نہایت غلو کرتے ہیں اسی طرح ان مسائل میں بھی جن میں اجتہاد ہو سکتا ہے وہ غالی متعصب ہوتے ہیں اور