کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 188
فصل ششم
مفارقین(اہل)سنت و جماعت کے عمومی خصائل
(1) جہالت اور حکم بر ہوائے نفس
اہل سنت سے مفارقت کرنے والے، دو وجوہات کی بناء پر ایسا کرتے ہیں، پہلا یہ کہ حق سے جاہل ہوتے ہیں اس لئے ظن کی بناء پر اور علم کے بغیر حکم لگاتے ہیں، دوسرا باعث ہوائے نفس ہوتا ہے، چنانچہ وہ ظلم کی بناء پر اور عدل کے بغیر حکم لگاتے ہیں۔
غالباً سب سے پہلا خروج کرنے والا آدمی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد ہی میں تھا۔ چنانچہ جب اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مال غنیمت تقسیم کرتے دیکھا تو بول اٹھا:(يا محمد اعدل فانك لم تعدل فقال له النبي صلي اللّٰه عليه وسلم ”لقد خست و خسر ان لم اعدل“ فقال له بعض اصحابه: دعني يا رسول اللّٰه اضرب عنق هذا المنافق، فقال: انه يخرج من ضئضيي هذا القوم يحقر احدكم صلاته مع صلاتهم وصيامه مع صيامهم وقراءته مع قراءتهم۔۔۔الحديث)’’محمد انصاف کرو تم نے انصاف نہیں کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا میں ناکام و نامراد ہوں اگر انصاف نہ کروں۔ ایک صحابی نے عرض کی یا رسول اللہ! مجھے اجازت دیجئے اس منافق کی گردن اڑا دوں۔ آپ نے فرمایا: اس آدمی کی پشت سے ایسے لوگ نکلیں گے کہ تم ان کی نمازوں کے سامنے اپنی نمازوں کو، ان کے روزوں کے سامنے اپنے کے روزوں کو اور ان کی قراءت کے سامنے اپنی قراءت کو ہیچ سمجھو گے۔۔