کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 180
(13) اہل سنت شرائع اسلام کے قیام کی خاطر اپنے امراء کے ساتھ مل کر قتال کرتے ہیں چاہے وہ نیک ہوں یا ابرار ہوں، چاہے گناہ گار ہوں و فاجر ہوں
٭ بنا بریں اہل سنت و الجماعت کے اصول میں یہ شامل ہے کہ ہر نیکوکار و گناہ گار امیر کے ساتھ مل کر جہاد کیا جائے، کیونکہ جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کی مدد ایک گناہ گار یا فاجر آدمی کے ذریعے بھی کر سکتا ہے اور ایسے لوگوں کے ذریعے سے بھی جو نیکی سے تہی دامن ہوں۔ اس لئے دو امور میں سے ایک لازمی طور پر اختیار کرنا پڑے گا یا تو ان امراء کے ساتھ مل کر قتال چھوڑ دیا جائے جس کی بناء پر دوسروں کا غلبہ یقینی ہو گا جو کہ دین اور دنیا دونوں پہلوؤں سے زیادہ بڑے ضرر اور نقصان کے حامل ہیں یا پھر ایک فاجر امیر کے ساتھ مل کر جہاد کیا جائے جس کے نتیجے میں اس سے کہیں زیادہ بڑے فاجروں