کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 167
تصدیق تو کرتے ہیں مگر غلو یہ کرتے ہیں کہ اللہ کا دیدار ان آنکھوں کے ذریعے دنیا میں بھی ہو جاتا ہے، جبکہ یہ دونوں ہی باطل ہیں اور اللہ کا دین ان دونوں کے وسط میں ہے۔۔ تمام پیغمبروں اور ان کی تصدیق کرنے والے مومنین اور کتاب اللہ کے حاملین کا یہ مذہب ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ تمام جہانوں کا خالق ہے زمین و آسمان اور ان کے مابین کو کچھ ہے، ان سب کا رب ہے۔ عرش عظیم کا رب ہے اور تمام مخلوق سب کے سب اس کے بندے ہیں اور اسی کے محتاج ہیں وہ خود تمام عیبوں سے پاک، آسمانوں سے کہیں بلند و بالا اپنے عرش پر ہے، اپنی مخلوق سے الگ ہے مگر اس کے باوصف سب جہاں کہیں بھی ہوں، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔(ج 3 ص 390-393) (5) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد از موت کے بارے میں جو کچھ بتایا ہے، اہل سنت ان سب اخبار پر ایمان رکھتے ہیں۔ ٭ یوم آخرت پر ایمان میں یہ شامل ہے کہ اللہ کے نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم نے موت کے بعد ہونے والی جن جن باتوں کی خبر دی ہے ان سب کے ساتھ ایمان لایا جائے، چنانچہ اہل سنت و الجماعت فتنہ قبر، عذاب قبر اور قبر میں نعمتوں کے ملنے پر ایمان رکھتے ہیں۔۔ تاآنکہ قیامت کبریٰ آ جائے گی اور روحوں کو ان کے جسموں میں لوٹایا جائے گا۔۔ لوگ اپنی قبروں سے نکل کر ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بغیر ختنہ، جہانوں کے رب کے سامنے کھڑے ہوں گے، سورج ان کے بے انتہاء قریب ہو گا اور وہ پسینے سے ٹھوڑیوں تک شرابور ہوں گے، میزان(ترازو)نصب کئے جائیں گے جن میں بندوں کے اعمال تلیں گے اور اعمال نامے تقسیم کئے جائیں گے جو کہ عملوں کا ریکارڈ ہو گا، کچھ کو اعمال نامے دائیں