کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 165
دونوں کا ذکر کیا ہے(عیوب و نقائص کی نفی او خوبیوں کا اثبات)چنانچہ اہل سنت و الجماعت اصولوں کی لائی ہوئی ہدایت سے بالشت بھر ادھر ادھر نہیں ہوتے کہ یہی صراط مستقیم اور سیدھا راستہ ہے، ان لوگوں کا راستہ جن پر اللہ نے انعام کیا ہے، جو کہ نبیین، صدیقین، شہداء اور صالحین ہیں۔(ج 3 ص 29-130)
(2) اہل سنت کا قرآن کے بارے میں عقیدہ ہے کہ وہ کلام اللہ اور غیر مخلوق ہے، بلاشک و شبہ امت کے سلف اور اہل سنت کا مذہب یہ ہے کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے،(اس کی طرف سے)نازل شدہ ہے، غیر مخلوق ہے اسی سے شروع ہوا اور اسی کی طرف لوٹے گا۔۔ اور یہ بھی ان کا مذہب ہے کہ نبی صادق و امین سے جو یہ باتیں ثابت ہیں ان کی تصدیق کرنی چاہیے: اللہ عزوجل بآواز کلام کرتا ہے، آدم علیہ السلام کو اللہ عزوجل کا باآواز پکارنا ثابت ہے اور اسی قسم کی دیگر احادیث کی تصدیق بھی واجب ہے، اس عقیدے پر امت کے سلف اور ائمہ اہل سنت رہے ہیں۔(ج 3 ص 401-402)
(3) اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے کہ اللہ عزوجل کو دنیوی زندگی میں کوئی نہیں دیکھ سکتا۔
٭ وہ تمام احادیث جن میں یہ آتا ہے:(ان محمدا صلي اللّٰه عليه وسلم راي ربه بعينه في الارض)کہ ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر اپنے رب کو بعینہٖ دیکھا ہے۔‘‘ تو وہ سب کی سب جھوٹی ہیں، اس بات پر تمام مسلمانوں اور ان کے تمام علماء کا اتفاق ہے۔ مسلمانوں میں سے کسی عالم نے یہ بات نہیں کہی اور نہ کسی نے یہ روایت کی ہے۔۔
تمام مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رب تعالیٰ کو زمین پر اپنی