کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 160
اور امت میں یہ تفریق جو اس کے علماء مشائخ، حکمرانوں اور وڈیروں نے پیدا کر رکھی ہے، اسی نے دشمنوں کو اس امت کی گردنوں پر مسلط کیا ہے کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و فرمانبرداری کا کام چھوڑ دیا ہے۔
٭ جب لوگ اللہ عزوجل کے احکامات کے ایک حصے کی تعمیل ترک کر دیتے ہیں تو ہمیشہ ان میں دشمنی اور بغض و عداوت جنم لیتی ہے۔ جب بھی کوئی امت تفرقے میں پڑتی ہے فساد اور ہلاکت کا شکار ہو جاتی ہے اور جب تک مجتمع رہتی ہے صالح اور جہانبانی سے سرفراز رہتی ہے کیونکہ ’’جماعت‘‘ باعث رحمت ہوتی ہے اور تفرقہ باعث عذاب۔(ج 3 ص 419-421)
(9) تالیف قلوب اور اجتماع کلمہ
اہل سنت و الجماعت ہمیشہ اجتماعیت ’’جماعت‘‘ کی شیرازہ بندی، جملہ مسلمانوں کی خیر خواہی کرنے، زیادتی کرنے والے کی زیادتی اور غلطی کرنے والے کی غلطی سے عفوودرگزر کرنے، اسے راستی کی طرف دعوت اور اس کے لئے ہدایت، راستی بھلائی اور مغفرت کی بھلائی ایسے دائرے میں رہتے ہوئے(دینی تحریکی)کام کرتے ہیں۔
٭ آپ جانتے ہیں کہ ’’دین‘‘ کی وحدت و اجتماعیت کی عظیم الشان بنیادوں میں سے یہ بھی ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں تالیف و شیرازہ بندی کی جائے، ان کے کلمہ کو جمع رکھا اور ان کے مابین اندرونی طور پر صلح و صفائی اور پیار و محبت کی فضا پیدا کی جائے۔ اللہ عزوجل کا حکم ہے:﴿فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ ۖ﴾کہ ’’اللہ سے ڈرے رہو اور آپس میں صلح و اصلاح کرتے وہو۔‘‘(الانفال: 1)اسی طرح کی اور بے شمار نصوص ملتی ہیں جن میں ’’جماعت‘‘ و اکٹھ، اجتماعیت اور شیرازہ بندی پر زور دیا گیا ہے اور تفرقہ و اختلاف سے منع