کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 157
(7) اہل سنت عمومی طور پر(ولاء)باہم دوستی اور وفاداری رکھتے ہیں بنا بریں اس بات سے قطع نظر کہ کسی کا کسی گروہ، جماعت، فکری روش یا اجتہاد سے نسبت و تعلق ہے، اہل سنت و الجماعت آپس میں عمومی طور پر ولاء(دوستی، محبت، تعلق اور وفاداری)رکھتے ہیں بلکہ اصل یہ ہے کہ وہ سب کے سب ایک ہاتھ کی مانند ہوں۔ ایک دوسرے کو کسی غلطی کے باعث معذور باور کرتے ہیں اور باہم بہتان طرازی اور گمراہی کے فتوے لگانے میں جلدی نہیں دکھاتے۔ ٭ شرعی فرض یہ ہے کہ جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مقدم رکھتا ہے اسے مقدم رکھا جائے اور جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو موخر رکھتا ہے اسے موخر رکھا جائے، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جو محبوب ہو اسے محبوب رکھا جائے اور جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم ناپسند اور قابل نفرت ہو اسے ناپسند اور قابل نفرت و نفرین رکھا جائے۔ جس بات سے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے روکا ہے اس چیز سے روکا اور منع کیا جائے، جو اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی و رضامندی کا باعث ہے اس سے اپنی خوشنودی و رضامندی وابستہ رکھی جائے، اور یہ کہ مسلمان سب کے سب ایک ہاتھ کے مانند ہوں۔ شومئی قسمت کہ بعض لوگوں کی حالت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ دوسرے کی تضلیل و تکفیر کرتے ہیں(گمراہ اور کافر گردانتے ہیں)ہو سکتا ہے صائب رائے اسی کی ہو یعنی کتاب اور سنت کی موافقت میں ہو، گو اس کے دوسرے مسلمان بھائی نے امور دین میں سے کسی چیز میں غلطی کی ہو یا خطا کھائی ہو، مگر ہر خطا کرنے والا کافر یا فاسق نہیں ہوتا، بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کی خطا اور نسیان معاف کر دیا ہے۔(ج 3 ص 420) (8) اہل سنت کی دوستی اور دشمنی دین کی بنیاد پر ہوتی ہے اور ان باتوں کی