کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 149
فصل سوم
خصائل اخلاق و سلوک
(1) اہل سنت خیر الناس للناس
جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں اہل سنت و الجماعت ہی علمی و عملی ہر دو جانب میں ورثہ نبوت کے حامل ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے عملی پہلوؤں میں سب سے نمایاں اخلاقی پہلو ہی ہے۔ بنا بریں رحمت و شفقت، لوگوں کی خیر خواہی، ان کو دعوت تبلیغ اور ان کی ایذاؤں پر برداشت ایسے اخلاق نبوی ہی وہ سر چشمہ ہیں جس سے اہل سنت کے خصائل اخلاق و سلوک کے سوتے پھوٹتے ہیں اور یہ پہلو بھی میزان حق میں اس علمی ورثے اور راستے سے کم نہیں جس سے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و رحمت سے کام لیتے ہوئے اس فرقہ ناجیہ کو امتیاز بخشا ہے۔
٭ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت اور جہانوں کے لئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا ہے۔ چنانچہ جہاں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم، ہدایت اور عقلی و نقلی دلائل و براہین دے کر بھیجا ہے وہیں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں سے احسان، رحمت و شفقت بلا عوض و صلہ اور(دعوت میں)ان کی ایذاؤں پر صبر و برداشت دے کر مبعوث کیا ہے، اللہ نے آپ کو علم بھی دیا ہے اور کرم اور رحم بھی، چنانچہ آپ علم و محبت کے پیکر، ہادی، کریم، محسن، حلیم و بردبار اور خندہ پیشاں تھے۔۔
بنا بریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم علم بھی سکھاتے، ہدایت بھی پھیلاتے اور دلوں کی اصلاح کر کے ان کو دنیا و آخرت کی بھلائی کے راستے پر گامزن بھی کرتے، پھر اس سب محنت کے باوجود کوئی