کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 148
پرچل تلے جمع ہوتے ہیں۔ ان تمام پرچموں، دعوتوں اور نعروں سے دامن بچا کر رکھتے ہیں جن کو اہل شذوذ و تفرقہ اور اہل اہواء و اختلاف کے گمراہ فرقے بلند کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اہل سنت کے اندر لوگ علم و عمل، خیروشر، عدل و ظلم، صبر و بغی اور مزاحمت و زیادتی میں مختلف درجات کے حامل ہوتے ہیں مگر ان سب امور کے باوصف سب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اخوت، باہم ولاء، وفاداری اور تالیف و شیرازہ بندی ہی ان کی جماعت کی بنیاد، ان کے دین کا ستون ان کی شخصیت اور پہچان کی ضمانت اور اللہ کی رحمت و خوشنودی کا سبب ہے۔