کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 146
٭ اہل سنت ہی میں صدیقین، شہداء اور صالحین ہوتے ہیں، انہی میں ائمہ ہدایت اور منارہ نور ہوتے ہیں، انہی میں اصحاب مناقب و ماثورہ و فضائل مذکورہ اور انہی میں ابدال ہوتے ہیں کہ ان سب ائمہ کے باہدایت و درایت ہونے پر امت متفق ہے۔(ج 3 ص 159)
(14) اہل سنت ہی طائفہ منصورہ ہیں
چونکہ اہل سنت ہی اہل ہدایت اور دین حق کے حامل ہیں اور پھر اللہ نے اسی دین کی فتح و نصرت اور باطل ادیان پر غلبہ کا وعدہ فرمایا ہے اس لئے اہل سنت ہی وہ طائفہ منصورہ ہیں جس کی پیشین گوئی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے۔
٭ یہی لوگ وہ طائفہ منصورہ ہیں جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:(لا تزال طائفۃ من امتی علی الحق ظاھرین لا یضرھم من خذلھم ولا من خالفھم حتی تقوم الساعۃ)کہ ’’قیامت تک میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ حق پر غالب رہے گی ان کو نیچا دکھانے اور مخالفت کرنے والے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے تاآنکہ قیامت آ جائے۔(ج 3 ص 159)
٭ یہی طائفہ منصورہ ہیں جو تاقیامت حق پر ڈٹے اور غالب رہیں گے کیونکہ وہ ہدایت اور دین حق جسے اللہ نے اپنے رسولوں کو دے کر مبعوث فرمایا ہے انہی لوگوں کے پاس ہے جبکہ یہی وہ دین ہے جس کا اللہ نے تمام باطل ادیان پر غلبے کا وعدہ کر رکھا ہے﴿وَكَفَىٰ بِاللّٰهِ شَهِيدًا﴾(ج 4 ص 97)
(15) اہل سنت میں پارسا و نیکوکار بھی ہیں اور گناہ گار بھی ہیں
اہل سنت و الجماعت ظاہر ہے انسان اور بشر ہی ہیں ان میں صدیقین اور شہداء و پارسا