کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 128
ہیں۔ اور ہر وہ شخص جو ان کے اجماع کی پابندی کرتا ہے ان کی جماعت کا ایک فرد بن جاتا ہے۔ ٭ یہی لوگ ’’جماعت‘‘ ہیں کیونکہ جماعت کا اصل مطلب اجتماع ہے جس کی ضد فرقہ ہے۔ تاہم لفظ جماعت کا اطلاق مجتمع ہونے والے لوگوں پر بھی ہوتا ہے۔ چنانچہ اہل سنت، مہاجرین و انصار ایسے سابقین اولین کے طریقے کی اتباع پر مجتمع ہونے والے لوگ ہیں۔ اجماع وہ تیسرا ’’اصل‘‘(بنیاد)ہے جس پر یہ علم اور دین کے معاملے میں اعتماد کرتے ہیں۔ اور اجماع کی جامع تعریف یہ ہے کہ جس پر سلف صالح رہے ہوں کیونکہ ان کے بعد اختلاف بڑھ گیا اور امت منتشر ہو گئی۔(ج 13 صفحہ 24) ٭ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا اجماع معصوم ہی ہوتا ہے۔(ج 13 صفحہ 74) ٭ مسلمانوں کا دین کتاب اللہ، سنت نبوی اور اجماع امت پر مبنی ہے اور یہ تینوں اصول معصوم ہیں۔(جلد 20 صفحہ 164) (4)اہل سنت کسی قول یا اجتہاد کو کتاب، سنت اور اجماع پر پیش کرنے سے پہلے قبول نہیں کرتے اہل سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پابندی کرتے ہیں جیسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر مبعوث ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کی بھی پابندی کرتے ہیں جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے نقش قدم اور منہج پر چلتے رہے ہیں۔ اہل سنت کسی بھی قول یا اجتہاد کو چاہے وہ جس کسی کا بھی ہو کتاب، سنت اور اجماع پر پیش کرنے سے پہلے ہرگز قبول نہیں کرتے۔