کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 126
فصل اول نصوص کے فہم و قبول میں اہل سنت و الجماعت کا منہج (1)کتاب و سنت کے مطابق ہر چیز حق اور اس کے خلاف باطل ہے اہل سنت ہر اس بات کو تسلیم کرتے ہیں جو کتاب اور سنت کے مطابق ہو اور دونوں کے مخالف ہر بات کو باطل سمجھتے ہیں۔ اہل سنت و الجماعت کا دیگر لوگوں سے امتیاز ان کے عقائد، تصورات، عبادات، معاملات اور سلوک و اخلاق کے سوتے پھوٹتے ہیں۔ لہٰذا اہل سنت کے ہاں علم شرعی کے تمام فروع میں علم اور حق کا واحد مصدر اللہ کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اس لئے اللہ کے کلام سے اوپر کسی کا کلام نہیں اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے سے اوپر کسی کا طریقہ نہیں ہے۔ ٭ یہ لوگ اہل قرآن اور اہل سنت ہیں۔ کیونکہ یہ لوگوں کی بات پر اللہ کے کلام کو ترجیح دیتے ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کو ہر کسی کے راستے پر مقدم رکھتے ہیں اور ان کے آثار و اقوال کی ظاہری اور باطنی دونوں طرح سے اتباع کرتے ہیں۔(جلد 3 صفحہ 157) ٭ کسی بھی بات کو جب تک کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہ ہو تسلیم کرتے ہیں نہ اپنے اصول دین میں شامل کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے کلام اور مذہب میں اس کو جگہ دیتے ہیں۔ بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مبعوث شدہ کتاب اور حکمت ہی کو وہ اصل بنیاد بناتے ہیں جس کا اعتقاد اور جس پر اعتماد کرتے ہیں۔(ج 3 صفحہ 347) ٭ صفات، قدر، وعید، اسماء، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور دیگر مسائل جن میں لوگوں