کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 116
فصل سوم
’’اہل سنت‘‘ کے نام کی تاریخ
اہل سنت کا نام کیسے پڑا؟
زیربحث موضوع یہ ہے کہ اہل سنت کا نام کیسے وجود میں آیا؟ نہ کہ اہل سنت کیسے وجود میں آئے، کیونکہ اہل سنت کا مذہب تو وہی ہے جس پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تھے۔ اہل سنت کوئی ایسے تو تھے نہیں کہ ایک بدعت ایجاد کر کے اس کو کسی فرد یا گروہ کی طرف منسوب کر دیں کہ ہم یہ کہیں کہ فلاں اور فلاں سال میں ان کا وجود ظہور پذیر ہوا ہے، چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں:
’’مذہب اہل سنت و الجماعت قدیم مذہب ہے، جو کہ اس وقت بھی معروف تھا جب ابھی اللہ تعالیٰ نے ابو حنیفہ، مالک، شافعی اور احمد رحمہم اللہ وغیرہ کو پیدا نہیں کیا تھا کیونکہ یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مذہب تھا جنہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا تھا۔ جو اس مذہب کی مخالفت کرتا ہے، اہل سنت و الجماعت کے ہاں وہ بدعتی ہے کیونکہ اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اجماع حجت ہے جبکہ صحابہ کے بعد لوگوں کے اجماع پر ان میں اختلاف ہے۔‘‘ اس کے بعد امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ وضاحت کرتے ہیں کہ مذہب اہل سنت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی طرف کیوں منسوب ہے، فرماتے ہیں:
’’اگرچہ احمد بن حنبل رحمہ اللہ اہل سنت کے امام کے طور پر اور ایذاء و مشقت کو برداشت