کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 101
اسی طرح شیخ ابو اسماعیل صابونی رحمہ اللہ نے اپنے رسالے ’’عقیدۃ السلف اصحاب الحدیث‘‘ یا ’’الرسالة في اعتقاد اهل السنه و اصحاب الحديث والائمة‘‘ میں اہل حدیث کی صفات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’یہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی اقتداء کرتے ہیں جو کہ ستاروں کی طرح چمکتے ہیں۔۔ اسی طرح یہ لوگ ائمہ دین اور علماء مسلمین میں سے سلف صالحین کی اقتداء کرتے ہیں، جس دین متین اور حق مبین کو وہ تھام کے رکھتے تھے یہ بھی تھام کر رکھتے ہیں، ان اہل بدعت سے بغض و نفرت رکھتے ہیں جنہوں نے دین میں جو کچھ گھڑا جو دین میں نہ تھا، ان لوگوں سے یہ لوگ نہ کوئی محبت رکھتے ہیں اور نہ کوئی صحبت۔‘‘(عقيدة السلف اصحاب الحديث للصابوني ص 99-100) اہل الحدیث کے بارے میں شیخ اصبہانی لکھتے ہیں: ’’ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو ان کے آثار کے ذریعے پایا اور جانا ہے جو ان صحیح متصل اسناد سے مروی ہیں جن کو حفاظ علماء نے ایک دوسرے سے نقل کیا ہے۔ ہم نے اس فرقے یعنی اصحاب الحدیث کو دیکھا ہے کہ ان کو حدیث کی سب لوگوں سے بڑھ کر طلب و رغبت ہے، سب سے بڑھ کر اس کو جمع کرتے ہیں اور سب سے زیادہ اس کی اتباع کرتے ہیں، چنانچہ ہمیں کتاب و سنت سے یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہی لوگ دوسرے سب فرقوں کی نسبت اس کے اہل ہیں۔ ہم نے پرانے اور نئے سب اصحاب الحدیث کو، اللہ ان پر رحمت