کتاب: اہل سنت فکر و تحریک - صفحہ 10
سے تعلق رکھتے ہیں علمی حلقوں میں خاطر خواہ طور پر مقبول ہوئی ہے، اس کے بہت سے ایڈیشن اب تک نکل چکے ہیں اور اہل علم کی معتد بہ تعداد نے اس کو تربیت اور منہج کی درستی کے لئے مفید قرار دیا ہے جس میں سعودی عرب کے شیخ عبداللہ بن محمد بن جبرین اور شیخ بکر عبداللہ ابو زید خاص قابل ذکر ہیں۔
یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ یہ کتاب بنیادی طور پر ان لوگوں کو سامنے رکھ کر ترتیب دی گئی ہے جو اسلام کے بارے میں نہ صرف خاطر خواہ معلومات رکھتے ہیں بلکہ اس کے بہت سے مسائل، تعبیرات، اصطلاحات اور واقعات ان کے لئے معروف ہیں، یوں ان کا پس منظر بیان کرنے کی گنجائش بہت کم رہتی ہے، پھر بھی دوران ترجمہ جہاں ناگزیر مقامات پر مختصر انداز سے وضاحت کی گئی ہے وہاں حاشیوں کے آخر میں ’’از مترجم‘‘ لکھ دیا گیا ہے۔ بہرطور اسلام کے بارے میں ابتدائی معلومات رکھنے والوں کو دشواری پیش آ سکتی ہے ایسے حضرات موضوع کی نزاکت کے پیش نظر ہمیں معذور فرمائیں۔
وہ حضرات جو ان مسائل پر اپنے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کی تشفی اور مزید تفصیل طلب موضوعات اور غور طلب نکات کے فہم و تفہیم میں دلچسپی رکھتے ہوں، اپنے خیالات و اشکالات اور افکار و آراء سے مستفید فرمائیں تو آئندہ مطبوعات کو مفید بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ بھی چونکہ ہمارے پاس ابلاغ کا کوئی خاص ذریعہ نہیں اس لئے وہ اصحاب جو اس قسم کے موضوعات پر لٹریچر کی خواہش رکھتے ہوں بذریعہ ڈاک اپنا ایڈریس روانہ کر دیں تو ان کو نئی مطبوعات کی بابت اطلاع کرنے میں رہنمائی مل سکے گی۔ یہ کتاب بذریعہ ڈاک بھی ادارہ سے منگوائی جا سکتی ہے۔