کتاب: مختصر مسائل و احکام رمضان،روزہ اور زکوۃ - صفحہ 8
الخبر،الدمام،الظہران
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
مختصرمسائل واحکامِ
رمضا ن و روزہ
فضائل و برکات:
[1] رمضان المبارک میں قرآنِ کریم نازل کیا گیا،لہٰذا یہ ’’ماہِ قرآن‘‘ ہونے کا شرف رکھتا ہے۔
اسکا روزہ مسلمانوں پر فرض کیا گیا ہے۔(البقرہ:۱۸۳،۱۸۵)
نبی کریم ﷺ نے روزے کو اسلام کے پانچ ارکان میں سے شمار فرمایا ہے۔(بخاری۱؍۵۴۹)
[2] روزہ ایک ایسی انفرادی حیثیت والی عبادت ہے،جسکے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
’’ روزہ میرے لئے ہے اور اسکا اجر بھی میں ہی دونگا‘‘۔(صحیح بخاری و مسلم)
اور نبی ﷺ نے فرمایاہے:’’ایمان و اخلاص کے ساتھ روزے رکھنے والوں کے پہلے تمام گناہ بخشے جاتے ہیں‘‘۔(صحیح بخاری و مسلم)
[3] رمضان المبارک کی صرف ایک رات’’لیلۃ القدر‘‘ کی عبادت کا ثواب ایک ہزارماہ(۸۳ سال ۴ماہ)سے زیادہ ہے۔(سورۃ القدر:۳)
روزے کے فضائل و برکات اور فوائد و ثمرات کے روحانی پہلو کے علاوہ اسکے طبی و نفسیاتی اور مادی فوائد بھی بکثرت ہیں۔(تفصیل کیلئے دیکھیئے: ماہنامہ مجلہ’’منار الاسلام‘‘ ابوظہبی جلد ۶ شمارہ ۹ بابت ۱۴۰۱ ھ ۱۹۸۱ ء تفسیر المنار علّامہ رشید رضا مصری ۲؍۱۴۴۔۱۴۹