کتاب: مختصر مسائل و احکام رمضان،روزہ اور زکوۃ - صفحہ 50
پرایک بکری۔(۳)10سے14اونٹوںپر2بکریاں۔(۴)15سے19اونٹوں پر3 بکریاں۔(۵)20سے24اونٹوں پر 4بکریاں۔(۶)25سے 35اونٹوں پرایک سال کی ایک ا ونٹنی۔(۷)36سے 45اونٹوں پر 2سال کی ایک اونٹنی جو تیسرے سال لگ چکی ہو۔(۸)46سے60اونٹوں پر 3سال کی ایک اونٹنی جو چوتھے سال لگ چکی ہو۔
(۹)61سے 75اونٹوں پر 4سال کی ایک اونٹنی،جو پانچویںسال میں لگ چکی ہو۔(۱۰)76سے90اونٹوں پر 2سال کی دو اونٹنیاں،جو تیسرے سال میں لگ چکی ہوں۔(۱۱)91سے120اونٹوں پر3سال کی تین اونٹنیاں جو چوتھے سال میں لگ چکی ہوں۔
اور جب اونٹ120سے زیادہ ہوں تو ہر چالیس اونٹوں پر 2سال کی ایک اونٹنی اور ہر پچاس اونٹوں پر تین سال کی ایک اونٹنی زکوٰۃ ہو گی۔(بخاری،ابوداؤد،ترمذی)
۲۔گایوں بھینسوں پر زکوٰۃ:
(۱)30سے کم تعداد پر زکوٰۃ نہیں،لیکن 30پر ایک سال کا بچھڑایا بچھیا۔(۲)40پر 2سال کا بچھڑا یا بچھیا۔(احمد،ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابنِ ماجہ)
۳۔بکریوں اور بھیڑوں پر نصاب:
(۱)40سے کم پر کوئی زکوٰۃ نہیں۔(۲)40سے120پر ایک بکری۔(۳)121سے200پر2بکریاں۔(۴)200سے300پر 3بکریاں،300سے
زائد ہرسَو(100)بکریوں پر ایک بکری کے حساب سے زکوٰۃ اداکریں۔گدھوں،گھوڑوںاور خچروں پر کوئی زکوٰۃ نہیں ہے،لیکن اگرتجارت کیلئے رکھے ہو ئے ہیں تو زکوٰۃ واجب ہے۔
۴۔کانیں اور معدنیات:
اِن پر %20زکوٰۃ ہے،جو پائے جانے یا نکالنے کے ساتھ ہی ادا کرنی چاہیئے نہ کہ ایک سال گزرنے کے بعد۔