کتاب: مختصر مسائل و احکام رمضان،روزہ اور زکوۃ - صفحہ 43
67۔ جس نے خاموشی کے ساتھ رمضان کا روزہ رکھا اور اپنے کان،آنکھوں اور تمام اعضاء ِ جسم کو حرام اور جھوٹ سے بچایا،وہ قیامت کے دن اللہ کے اتنا قریب ہوگا کہ اسکا گُھٹنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے گُھٹنے سے چُھوئے گا۔(الواھیۃ۲؍۵۰)
68۔ نبی ﷺ نے حضرت جعفررضی اللہ عنہ بن ابی طالب کو کسی کو سینگی لگاتے دیکھ کر فرمایا : ان دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا،پھر آپ ﷺ نے اس کی اجازت فرما دی۔(الواھیۃ۲؍۵۱)
69۔ سینگی لگانے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔(الواھیۃ۲؍۵۲)
70۔ جس نے[روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا] بوسہ کیا،جبکہ وہ بھی روزے سے ہے تو دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔(الواھیۃ۲؍۵۳)
71۔ حضرت ام سلمہؓ نے نفلی روزہ توڑ دیا،آپ ﷺ نے انھیں اسکی قضاء کرنے کا حکم فرمایا۔(الواھیۃ۲؍۵۴)
72۔ روزے دار کیلئے تحفہ تیل اور[بخور والی] انگیٹھی ہے۔(الواھیۃ۲؍۵۵)
73۔ جس نے روزہ رکھا،اسکے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،اسکے اعضاء اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں،تمام اہل ِ آسمان اسکے لئے مغفرت کی دعائیں کرتے ہیں اور حوریں کہتی ہیں : اے اللہ!اسے جلد ہمارے پاس لے آ،ہم اسے دیکھنے کی مشتاق ہیں۔(الواھیۃ۲؍۵۶)
74۔ جس نے عید الفطر کے دن روزہ رکھا،اس نے گویا عمر بھر روزہ رکھا۔(الواھیۃ۲؍۵۷)
75۔ نبی ﷺ نے کبھی جمعہ کا روزہ نہیں چھوڑا۔(الواھیۃ۲؍۵۹)
76۔ جس نے کسی حرمت والے مہینے کی جمعرات،جمعہ اور ہفتہ کے روزے رکھے،اللہ اسکے