کتاب: مختصر مسائل و احکام رمضان،روزہ اور زکوۃ - صفحہ 38
30۔ مجھے سب سے پیارا بندہ وہ ہے،جو سب سے جلدی روزہ افطار کرتا ہے۔(ضعیف الجامع ۴؍۱۰۸،مشکوٰۃ:۱۹۸۹،بتحقیق الالبانی) 31۔ تین آدمیوں کی دعاء اللہ رد نہیں کرتا،روزہ دار،جب تک کہ افطار نہ کرلے،مظلوم،جب تک کہ وہ غلبہ نہ پالے اور مسافر،جب تک کہ وہ واپس نہ لوٹ آئے۔(ضعیف الجامع ۳؍۴۹) 32۔ جس نے تین کام کئے،وہ روزہ رکھنے کی طاقت پالیتا ہے،کچھ پینے سے پہلے کھالے،سحری کھائے،قیلولہ کرے۔(ضعیف الجامع ۳؍۵۵) 33۔ تین چیزیں روزہ نہیں توڑتیں :سینگی یا فصد،قے،احتلام۔(ضعیف الجامع ۳؍۶۱) 34۔ تین آدمی اگر مال ِ حلال سے کھائیں پئیں تو ان کا اس سلسلہ میں کوئی حساب کتاب نہیں لیا جائے گا:روزہ افطار کرنے والا،سحری کھانے والا،اللہ کی راہ میں پہرہ دینے والا۔(ضعیف الجامع۳؍۶۵،سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ:۶۳۱) 35۔ جس نے رمضان کا ایک روزہ چھوڑا اور اس کی قضاء کرنے سے پہلے فوت ہوگیا،اس پر ہر دن کے بدلے ایک مسکین کے لئے ایک مُدّغلہ دینا ضروری ہے۔(ضعیف الجامع ۵؍۱۷۳) 36۔ رمضان کے روزے رکھو اور اس کے بعد والے مہینے کے،اور ہر بدھ و جمعرات کے،تب تم ہمیشہ کے روزہ دار شمار ہوگے۔(ضعیف الجامع ۳؍۲۶۹،مشکوٰۃ :[۲۰۶۱] ،ضعیف الترغیب) 37۔حضرت داؤد علیہ السلام والا روزہ رکھو،ایک دن روزہ،ایک دن چھٹی،یہ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ روزے ہیں،اور وہ وعدہ کرکے وعدہ خلافی نہیںکیا کرتے تھے،اور جب کسی سے ملتے ہیں تو راہ ِ فرار اختیارنہیں کیا کرتے تھے۔(ضعیف الجامع ۳؍۲۷۰) 38۔ماہ ِ صبر ’’رمضان‘‘ کے روزے رکھو اور ہر ماہ کے تین روزے رکھو اور حرمت والے