کتاب: مختصر مسائل و احکام رمضان،روزہ اور زکوۃ - صفحہ 13
بچوں کے روزے: [19] بچوں کو روزے رکھوانا چاہیئے،تاکہ وہ عادی ہو جائیں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہی عمل تھا۔(صحیح بخاری و مسلم) سحری کے مسائل: [20] روزہ کی صرف دل سے کی گئی نیت کافی ہے۔(فتاویٰ ابن تیمیہ ؒ ۲۲؍۲۱۷۔۲۵۵،فتح الباری،۱؍ ۱۳ زاد المعاد ۱؍۲۰۱) وَبِصَوْمِ غَذٍ۔۔۔۔کے الفاظ والی نیت مسنون نہیں بلکہ خود ساختہ ہے۔(اشعۃ اللمعات شیخ عبد الحق دہلوی حنفی ص۱۹،ہدایہ،عمدۃالرعایۃ لکھنوی ص۱۲۹،مکتوبات مجدّدالف ثانی دفتر اول مکتوب:۱۸۶،بہشتی زیور حصّہ دوم ص۱۳) [21] سحری کھانا نبی ﷺ کی سنت اور باعثِ برکت ہے۔(صحیح بخاری و مسلم) اہلِ کتاب اور مسلمانوں کے روزوں میں فرق صرف سحری کھانا ہی ہے۔(بخاری و مسلم) وہ چاہے ایک لقمہ(سنن سعید بن منصور)یا پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ ہو۔(ابن عساکر، صحیح الجامع الصغیر ۲؍۳؍۴۱)سحری کسی بھی حلال چیز سے ہو سکتی ہے،البتہ ’’مومن کی بہترین سحری کھجور ہے‘‘۔(صحیح سنن ابی داؤد) [22] رات کے آخری تہائی حصّہ سے لیکر آذان تک سحری کھائی جاسکتی ہے،حتیٰ کہ آذان کے وقت تک کوئی کھا پی رہا ہے،اور آذان شروع ہوگئی تو وہ دورانِ آذان پانی وغیرہ پی سکتا ہے۔‘‘(صحیح سنن ابی داؤد)رات بھر کھاتے پیتے رہنا اور اصل سحری کے وقت سے پہلے ہی سوجانا