کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 89
ارکانِ اسلام سے کسی رکن کا ترک یا کفار کی امتیازی خصوصیات سے کسی امتیازی خصوصیت کا ارتکاب کفر ہے، پھر کفر کا لفظ دون کفر کے معنی میں ہر معصیت وگناہ پر بھی بولا جاتا ہے۔ خصوصاً کبائر پر۔ شرک و اشراک اللہ تعالیٰ کا کسی کو شریک بنانا ، خواہ ذات میں ہو ، خواہ اسماء و صفات میں ۔ خواہ عبادت و اطاعت میں ہو، خواہ حکم و تصرف میں ۔ خواہ کسی اور چیز میں ۔ بدعت کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( وَکُلُّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ ، وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلاَلَۃٌ [1] وَکُلُّ ضَلاَلَۃٍ فِی النَّارِ)) [2] ’’ دین میں ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی دوزخ میں لے جانے والی ہے۔‘‘ ۱۷ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۲ھ س: یارسول اللہ کہنے میں کیا شرک ہے، جبکہ قرآنِ مجید میں یٰٓأَ یُّھَا النَّبِیُّ آیا ہے؟ (محمدشکیل ، فورٹ عباس) ج: اصل مسئلہ ہے: ﴿إِنْ تَدْعُوْھُمْ لَا یَسْمَعُوْا دُعَآئَکُمْ وَلَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتجَابُوْا لَکُمْ وَیَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یَکْفُرُوْنَ بِشِرْکِکُمْ وَلَا یُنَبِّئُکَ مِثْلُ خَبِیْرٍ ﴾[فاطر: ۳۵ ۔ ۱۴]’’ اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر (بالفرض) سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے۔ بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کرجائیں گے۔ آپ کوکوئی بھی حق تعالیٰ جیسا خبردار خبریں نہ دے گا۔‘‘ ﴿ وَالَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ ا للّٰه لَا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّھُمْ یُخْلَقُوْنَ *أَمْوَاتٌ غَیْرُ اَحْیَآئٍ وَمَا یَشْعُرُوْنَ أَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ﴾[النحل:۱۶ ؍ ۲۰/ ۲۱]’’اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں ، وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے ،بلکہ وہ خود پیدا کیے گئے ہیں ، مردے ہیں ، زندہ نہیں ، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے۔‘‘ ۱۲ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ س: 1۔ موجودہ دور کے فرقوں شیعہ (خمینی کے نظریات کے حامل) بریلوی (احمد رضا خان بریلوی کے نظریات کے حامل) دیوبندی (محمد قاسم نانوتوی ، اشرف علی تھانوی ، زکریا کاندھلوی، تبلیغی نصاب کے مصنف کے نظریات کے حامل) اہل حدیث (میاں نذیر احمد دہلوی، عبدالقادر جیلانی، شاہ ولی اللہ کے نظریات کے حامل) مرزائی (مرزا غلام احمد قادیانی کے نظریات کے حامل) کو آپ کا فرو مشرک مانتے ہیں یا مسلم؟ 2۔ ایک ہندو کو مسلمان کرتے وقت عہد لیا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی دوسری ہستی پوجا کے لائق نہیں ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ۔ اب اگر وہ ہندو زبانی عبادت اس طرح شروع کردے کہ یاکرشن مدد کر ، یا علی مدد فرماؤ۔
[1] مسلم ؍ الجمعۃ ؍ باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ ،حدیث: ۸۶۸ [2] نسائی؍کتاب الجمعہ ؍باب و کیفیۃ الخطبۃ